اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

لبنان میں جھڑپوں کے دوران دو اسرائیلی فوجی ہلاک، چار زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

تل ابیب(6 اگست 2026): اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز لبنان میں ہونے والی جھڑپوں اور دھماکے کے نتیجے میں اس کے دو فوجی ہلاک اور چار شدید زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 34 سالہ کمانڈر میجر ہارل بیرن اسٹاک اور 33 سالہ سارجنٹ میجر تامیر واکنین شامل ہیں۔ یہ تمام اہلکار جنوبی لبنان کے قصبے مجدل زون میں پیش آنے والے ایک دھماکے کی زد میں آ کر ہلاک ہوئے۔

فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے چاروں اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں