کراچی : گل پلازہ آتشزدگی کے واقع میں جیولرز کی دو دکانیں ملبے تلے دب گئیں، جس میں کروڑوں کا سونے ہونے امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد جیولرز کی دو دکانیں بھی ملبے تلے دب گئی ہیں، جن میں کروڑوں روپے مالیت کے سونا محفوظ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
پولیس نے ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کر سونا برآمد کرنے کے لیے آپریشن شروع کیا۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ گل پلازہ میں موجود سنار کی دو دکانیں ملبے تلے دب گئیں، جس پر جیولرز ایسوسی ایشن کے ذریعے پولیس سے رابطہ کیا گیا، جیولرز نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا سونا باکسز یا دیگر محفوظ اشیا میں موجود ہے۔
ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے جیولرز کو یقین دلایا کہ اگر کسی چیز کو بچانا انسانی طور پر ممکن ہوا اور نقصان کم ہو سکتا ہے تو ضرور کوشش کی جائے گی، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اور ریسکیو حکام سے مشاورت کی گئی۔
عارف عزیز کے مطابق جیولرز کی درخواست پر صبح 7 بجے موقع پر آپریشن کے لیے ٹیمیں پہنچیں، تاہم شدید گرمی کے باعث ریسکیو ٹیموں کو واپس آنا پڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیولرز کا سونا محفوظ ہونے کا امکان ہے کیونکہ اگر سونا پگھل بھی جائے تو وہ دوبارہ استعمال کے قابل ہوتا ہے تاہم آپریشن کی آئندہ حکمت عملی متعلقہ اداروں کی مشاورت سے طے کی جائے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


