The news is by your side.

Advertisement

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ‘ 2 نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارت کی بربریت تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ غاصب بھارتی فورسز نے اننت ناگ میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں بھارتی فورسز کے خلاف مظاہرے کیے گئے جس پرقابض بھارتی فورسز کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑکی گولیاں برسائی گئیں۔


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ‘ 4 کشمیری نوجوان شہید


خیال رہے کہ 20 مارچ 2018 کو قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہلمت پورہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

یاد رہے کہ یکم مارچ کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے ہاجن میں بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران کشمیری نوجوان کو شہید کردیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں سال 25 جنوری کومقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں ممیں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا، فائرنگ سے دو لڑکیاں بھی زخمی ہوئیں تھیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں