site
stats
پاکستان

ٹریفک وارڈن نے لاہور میں دو بچوں کے اغواء کی کوشش ناکام بنادی

لاہور : لاہور میں کم سن بچوں کے اغواء ہونے کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے،اغواء کنندگان مغوی بچوں کو رکشے میں لے جا رہے تھے کہ ٹریفک وارڈن بچوں کو بازیاب کرا لیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں رکشہ ڈرائیور سات سالہ امجد کو رکشے میں اغواءکر کے لیجا رہا تھا کہ شاہدرہ چوک میں ڈیوٹی پر مامور ٹریفک وارڈن نے بچے کو زنجیروں میں جکڑا دیکھ کر رکشے کو روکا اور بچے کو بازیاب کرا کے رکشہ ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

دوسری جانب 8سالہ فیضان داتا دربار کے اطراف پریشان حال میں گھوم رہا تھا کہ قریب ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن نے شناخت نہ بتا پانے پر بچے کو متعلقہ تھانے پہنچادیا،پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی شناخت درست طریقے سے نہیں بتا پا رہا ہے اس لیے حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ بچہ اغواء ہوا تھا یا گمشدہ تھا۔

دو بچوں کی بازیابی پر متعلقہ تھانوں کے افسران کا کہنا ہے کہ گرفتار ملز مان سے تفتیش جاری ہے اور حقائق سامنے آنے کے بعد مقدمے کا اندراج کیا جائے گا جبکہ بازیاب کرائے گئے دونوں بچوں کے اہل خانہ کی تلاش جاری ہے جس کے بعد درست طور پتہ چل سکے گا انہیں کیسے اور کہاں سے اغواءکیا گیا تاکہ اغواءکاروں کے مرکزی ملزم تک پہنچا جا سکے۔

 

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top