کراچی: شہرقائد کے علاقے گلستان جوہر میں بچے کو اغوا کے بعد تاوان لےکررہا کرنے والے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل بچے کو اغوا کے بعد تاوان لے کر رہا کرنے والے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پرگلستان جوہر میں کارروائی کی گئی۔
پولیس اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور سی پی ایل سی کی مشترکہ ٹیم نے مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود ملزمان نے فائرنگ کردی پولیس کی جوابی میں دونوں اغوا کار مارے گئے۔
آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے پولیس پارٹی کے لیے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
ڈی آئی جی ثاقب میمن کے مطابق ملزمان نے 3 لاکھ روپے لے کر بچے کو چھوڑ دیا تھا۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اسکول سے گھر واپسی پرگاڑی میں سوارعابان نامی بچے کواغوا کرلیا گیا تھا۔
کراچی سے اغوا ہونے والا بچہ ڈی آئی خان سے بازیاب
واضح رہے کہ رواں برس 18 اگست کوکراچی کے تھانہ فیڈرل بی ایریا سے اغوا ہونے والے بارہ سالہ عبدالوہاب کو ڈیرہ کے ٹانک اڈا سے بازیاب کروا لیا گیا تھا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔