تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سیلفی لینے کی کوشش، 2 نوجوان گہری کھائی میں‌ گر کر ہلاک

نئی دہلی: بھارت میں قلعہ کی دیوار سے سیلفی لینے کی کوشش میں 2 نوجوان ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع بڑوانی کے پاٹی تھانہ علاقہ واقع رام گڑھ کے قلعہ کی دیوار سے سیلفی لینے کی کوشش میں دو نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنیتا راوت نے بتایا کہ ضلع دھار کے ڈہی کے رہائشی 28 سالہ دنیش اور 22 سالہ پنٹو کی موت ہوگئی۔ ان کی لاشیں آج کھائی سے نکال کر پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع دھار کے ڈہی سے چار دوست کل پاٹی تھانہ علاقہ کے رام گڑھ کے قلعہ میں تفریح کی غرض سے گئے تھے۔ اسی دوران دنیش اور پنٹو نے قلعہ کی دیوار پر چڑھ کر سیلفی لینے کی کوشش کی اور توازن بگڑ جانے کے سبب وہ تقریباً 400 فٹ گہری کھائی میں گر گئے تھے۔

دیوار پر چڑھے دو دیگر دوستوں نے حادثہ کے بارے میں پولیس کو خبر دی تھی، پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے دوران نوجوانوں کی موت کو حادثہ قرار دے دیا۔

Comments

- Advertisement -