site
stats
پاکستان

کراچی میں صبح سویرے دو افراد قتل

کراچی: شہر قائد میں ایک مرتبہ پھر قتل و غارت گری میں تیزی آگئی، چند منٹوں کے دوران کورنگی اورملیر میمن گوٹھ میں دو افراد قتل کردیے گئے، پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

تفصٰلات کے مطابق صبح سویرے ملیر میمن گوٹھ کے علاقے میں پمپ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شنا خت زاہد کے نام سے ہوئی اوروہ پمپ کا چوکیدار تھا۔

دوسری جانب کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود کورنگی کرا سنگ اللہ والا ٹاون میں خالی پلاٹ سے ایک شخص کی گولیاں لگی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

رات گئے نارتھ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے چھاپہ مار کر ایک شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیئے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا۔

دریں اثنا بلدیہ کے علاقے میں اتحاد ٹاون پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی ملزم امیر بخش سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیاجبکہ ان کا تیسرا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top