The news is by your side.

Advertisement

کیماڑی آئل ٹرمینل میں آتشزدگی، 2 افراد جاں بحق

کراچی میں کیماڑی آئل ٹرمینل پر پی ایس او کی لائن میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کیماڑی ٹرمینل ون میں پی ایس او کی لائن میں لگنے والی آگ پر دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا، کے پی ٹی اور نیوی کے فائر ٹینڈرز کی انتھک محنت کے بعد آگ کو بجھایا۔

آتشزدگی کے نتیجے میں 5 افراد بری طرح جھلس گئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 افراد دم توڑ گئے جب کہ 3 جھلسے ہوئے افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

جاں بحق افراد کی لاشیں سول برنس وارڈ میں موجود ہیں، جاں بحق و زخمی افراد کنٹریکٹ پرملازم تھے۔

دوسری جانب آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے آتشزدگی کے باعث فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی روک دی ہے اور کہا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد سپلائی بحال کی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں