تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ دبئی میں جنوبی افریقا اور دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شارجہ میں مدمقابل ہونگی۔
ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ تین بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں، جنوبی افریقا کو آسٹریلیا کے ہاتھوں پانچ وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز کو انگلینڈ نے چھ وکٹوں سے ہرایا تھا۔
دوسرا اہم ترین میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔
کیوی ٹیم ابوظبی میں اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گی، قومی ٹیم بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد کیویز کو ہرانے کے لیے بھی پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے ہرادیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں پانچ بار آمنے سامنے آئیں، پانچ میچز میں پاکستان تین مرتبہ جیتا اور کیویز سے دو بار گرین شرٹس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
مجموعی طور پر بھی پاکستان کا ریکارڈ شاندار ہے، قومی ٹیم نے کیویز کے خلاف مختصر فارمیٹ کے چوبیس میچوں میں پاکستان نے14 جیت رکھے ہیں۔
کیوی کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بھارت کیخلاف کارکردگی شاندار تھی جیت سے اندازہ ہوا کہ پاکستان فیورٹ ٹیم ہے، پاکستان کی ٹیم مضبوط ہے اور اس کی بولنگ اچھی ہےجس کامظاہرہ بھارت کیخلاف دیکھا۔