The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں نقلی سونا بیچنے والے دوافراد گرفتار، 417 بسکٹ برآمد

کراچی: پولیس نے شہرِقائد کے علاقے شاہ فیصل میں کاروائی کرکے جعلی سونا بیچنے والے گروہ کے کارندوں کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے شاہ فیصل میں چھاپہ مارکر جعلی سونے کی اسمگلنگ میں ملوث دو مجرمان کو گرفتارکرکے چارسوسترہ جعلی سونے کے بسکٹ برآمد کرلئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان ظفرعلی اورمنظورسادہ لوگوں کو بیوقوف بنا کراصل سونے کی قیمت حاصل کرکے انھیں جعلی سونے کا بسکٹ دیتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اوران سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں