اورکزئی ایجنسی : کوئلے کی کان میں دھماکے سے تین مزدور جان سے گئے ۔ ریسکیوآپریشن میں چھ مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔
اورکزئی ایجنسی کےعلاقے ڈولی میں کوئلےکی کان میں گیس بھرجانے کے باعث دھماکہ ہوا اور کئی مزدور دب گئے۔ مزدوروں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔
پولیٹکل ذرائع کے مطابق چھ مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا جنہیں کوہاٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔