The news is by your side.

Advertisement

لاہور: مبینہ طور پر مضر صحت شے کھانے سے دو کمسن بچے جاں بحق

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں مبینہ طورپر مضر صحت شےکھانے سے دو کمسن بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ شاہدرہ ٹاؤن میں گذشتہ رات پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں چار سالہ مرتضیٰ اور ایک سالہ معیز شامل ہیں۔

افسوسناک واقعے سے متعلق والدین نے بتایا کہ بچوں نے گذشتہ رات تکے کھائےجس کے فوری بعد ان کی حالت بگڑ گئی، طبیعت خرابی پر دونوں بچوں اور بیٹی کو تشویشاک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر دوران علاج مرتضیٰ اور معیز دم توڑ گئے جبکہ بیٹی حرا تاحال تشویشناک حالت کے باعث اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

پولیس ذرائع نے معاملے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے بچوں کے والدین کو حراست میں لے لیا ہے، مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کےماں باپ کوحراست میں لے لیا ہے اور ان سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں