The news is by your side.

ملیر ندی میں ڈوبنے والی فیملی کے مزید 2 افراد کی لاشیں مل گئیں

کراچی : ملیر ندی میں ڈوبنے والی فیملی کے مزید دو افراد کی لاشیں مل گئیں جبکہ مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر بدھ کو پانی کے ریلے میں بہہ جانے والے خاندان کے پانچ افراد کی تلاش کیلئے صبح ہوتے ہی ریسکیوآپریشن دوبارہ شروع کیا گیا۔

فلاحی ادارے کی بحری ریسکیو ٹیم 2 مقامات پرلاپتہ افراد کی تلاش کررہی ہے۔

ریسکیوآپریشن کے دوران :ملیر ندی سے ایک اور 10سالہ بچے اور ذیشان انصاری کی لاش نکال کی گئی۔

ملیر ندی سے نکالی جانیوالی لاشوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے جبکہ مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں : ملیر ندی سے ایک اور بچی کی لاش نکال لی گئی

گزشتہ روز ریسکیو ٹیم نے ملیرندی سے 2 بچوں کی لاشیں نکالی تھیں تاہم لاشوں کی تلاش کا کام اندھیرا ہونے کے باعث روک دیا گیا تھا۔

یاد رہے کراچی کے ملیر ندی کے سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ گئی تھی ، جس میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد اور ان کا ڈرائیور سوار تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں