تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کرونا وائرس برطانیہ میں مزید 2 کمپنیوں کو لے ڈوبا

مانچسٹر : کرونا وائرس بحران نے مزید دو برطانوی کمپنیوں کا دیوالیہ ہوگیا، 1800 ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے مہلک ترین وائرس کوویڈ 19 نے دنیا کی چھٹی بڑی معیشت برطانیہ کو بھی شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے، ساڑھے چھ کروڑ آبادی والے ملک میں اب تک 98 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص بھی ہوچکی ہے۔

کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے جاری لاک ڈاؤن نے برطانوی معیشت کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے، بحران کے باعث برطانیہ کی فیشن چینز ‘اوسیس’ اور ‘ویئر ہاؤس’ ایڈمنسٹریشن میں چلی گئیں۔

جس کے باعث 1800 ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے جبکہ دو ہزار ملازمین کو فارغ کیا جاچکا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ 1800 ملازمتیں حکومت کی جانب سے دی گئی تنخواہوں پر جاری رکھی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق کمپنیاں کرونا بحران کے بعد کاروبار کو دوبارہ چلانے کی کوشش کریں گی، خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے 242 سالہ پرانی کمپنی ‘ ڈیبنمز’ بھی ایڈمنسٹریشن میں چلی گئی تھی، ڈیبنمز کے بائس ہزار ملازمین کا مستقبل بھی داؤ پر لگا ہوا ہے۔

برطانوی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ 300 برس کے دوران سب سے بڑے معاشی بحران سے دوچار ہے، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جون تک ملکی معیشت 35 فیصد نیچے جاسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں