The news is by your side.

Advertisement

پانچ افراد کے قتل میں ملوث ایم کیوایم لندن کا کارندہ ساتھی سمیت گرفتار، سندھ رینجرز

کراچی : سندھ رینجرز نے چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے عسکری ونگ کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے جو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور خواتین پر حملے کے مقدمات میں مطلوب تھے.

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے مختلف علاقوں میں چھاپا مار کارروائیاں کرتے ہوئے 3 خطرناک ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے یہ ملزمان قتل، اغواء اور بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے.

ترجمان رینجرز کے مطابق زیر حراست ملزمان میں سے دو کا تعلق ایم کیو ایم لندن کے عسکری ونگ کے 2 ملزمان شامل ہیں جب کہ ایک ملزم کا تعلق لیاری کینگ وار سے ہے.

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم لندن کے عسکری ونگ کے کارندے وسیم عرف بھولا اور انور عرف دادا کو انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں گرفتار کیا گیا.

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ وسیم عرف بھولا نیو کراچی کا یونٹ انچارج رہ چکا ہے جس نے نیوکراچی میں خواتین کو زخمی کرنے کا اعتراف کرنے سمیت 5 افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری اور ہڑتالوں میں ہوائی فائرنگ کرنے کا بھی اقرار کیا ہے.

ترجمان رینجرز کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے دوسرے کارندے انورعرف دادا نے بھی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے جب کہ پاک کالونی سے گرفتار ہونے والے تیسرے ملزم کا تعلق گینگ وار سے بتایا جا رہا ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں