تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

وہ انسان جو دو ایٹمی دھماکوں کے باوجود زندہ رہا، لیکن کیسے

اس دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جن پر قسمت کی دیوی بہت مہربان ہے اور مہربان بھی ایسی کہ موت بھی کئی بار راستہ چھوڑ کر گزر جاتی ہے، ایک ایسا ہی خوش قسمت آدمی ٹوٹومو یاما گوچی ہے۔

دنیا کے اس خوش قسمت ترین شخص کی کہانی اتنی ناقابل یقین ہے کہ کسی فلم میں بھی دیکھ کر یقین نہیں آتا مگر یہ حقیقی داستان ہے جس کا یہ مرکزی کردار ہیں۔

ناگا ساکی کا رہائشی ٹوٹومو یاما گوچی ہیرو شیما گیا تو وہاں اس کی موجودگی میں ایٹم بم گرا، اس حادثے میں اس کے جسم کا تھوڑا سا حصہ جلا لیکن معمول کے علاج کے بعد وہ صحت مند ہوگیا۔

واپس اپنے شہر ناگا ساکی پہنچا تو تیسرے دن ناگا ساکی میں بھی ایٹم بم گرنے کا واقعہ پیش آیا اس بار بھی وہ مکمل طور پر صحیح سلامت رہا۔

ہیرو شیما اور ناگا ساکی میں ہونے والے دنیا کے اس عظیم سانحے کے بعد ٹوٹومو یاما گوچی کئی سال زندہ رہا اور بڑھاپے میں اس کی موت نمونیا سے ہوئی۔

Comments

- Advertisement -