تازہ ترین

وفاقی حکومت نے 1100 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 1100 ارب روپے کا...

بھارت میں‌ 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم، مرنے والوں‌ کی تعداد 288 ہو گئی

اڑیسہ: بھارت میں‌ دو مسافر ٹرینوں میں تصادم کے...

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، دو جوان شہید

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختون خواہ کے ضلع میرعلی میں دہشت گردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان 20 سالہ سپاہی ظہور خان، اور 23 سالہ سپاہی رحیم گل شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل میر علی میں ہی سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، جس کی شناخت الطاف کے نام سے ہوئی تھی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ ہلاک دہشت گرد فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

Comments