جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

ایسٹروناٹ مشن!‌ پاکستان کے 2 خلا باز رواں ماہ تربیت کیلئے چین روانہ ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان اور چین مشترکہ طور پر پہلا خلا باز مشن شروع کرنے کا اعلان کردیا، جس کے تحت دو پاکستانی خلا باز رواں ماہ تربیت کیلئے چین روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے مشترکہ ایسٹروناٹ مشن کے تحت دو پاکستانی خلا باز رواں ماہ تربیت کیلئے چین روانہ ہوں گے۔

جہاں وہ مخصوص خلائی تربیتی مرکز میں ایک سالہ خصوصی تربیت حاصل کریں گے۔

حکام کے مطابق پاکستانی خلابازوں کو چین کی مینڈ اسپیس ایجنسی کے تحت مختلف مراحل کی تربیت دی جائے گی۔ اس تربیت کے بعد اکتوبر 2026 میں پاکستانی خلاباز چینی خلائی اسٹیشن میں ایک ہفتہ گزاریں گے۔

چین کے مخصوص خلائی سینٹر میں پاکستانی خلابازوں کو تربیت دی جائے گی ، پاکستانی خلا باز ایک سالہ تربیت حاصل کریں گے اور تربیت کے بعد اکتوبر 2026 میں پاکستانی خلاباز چینی خلائی اسٹیشن میں ایک ہفتہ رہیں گے۔

مزید پڑھیں : پاکستان 2026 میں اپنا پہلا خلاباز چینی خلائی اسٹیشن پر بھیجنے کے لیے تیار

چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی میں تربیت کے دوران مختلف مراحل سے گزارا جائے گا۔

پاکستان کے پہلے قومی خلا باز مشن کے دوران مختلف سائنسی تجربات کیے جائیں گے ، جن میں حیاتیاتی و طبی سائنس، ایرو سپیس، اپلائیڈ فزکس، فلوئیڈ میکینکس ، خلائی شعاعیں، ماحولیاتی تحقیق، مٹیریلز سائنس، مائیکرو گریویٹی اسٹڈیز اور فلکیات جیسے شعبے شامل ہوں گے۔

یہ تعاون پاکستان کے خلائی پروگرام کی طویل مدتی ترقی کی بنیاد رکھے۔

+ posts

علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں