تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

امریکا میں طیارہ پارک میں‌ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسافر بردار چھوٹے طیارے نے بیچ کرافٹ بی ای 35 بوئنزا نے ویسالیا ایئرپورٹ سے نیڈلز ہوائی اڈے کے لیے اڑان بھری تھی، طیارہ کچھ دیر بعد ہی ہچکولے کھاتا ہوا پارک میں گر کر تباہ ہوگیا۔

حادثے کے نتیجے میں ایک پائلٹ اور مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ طیارہ جل کر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، پولیس حکام کی جانب سے ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

Kirsten Mitchell's tweet - "#BREAKING: Two people are confirmed dead after  a plane crash in @SequoiaKingsNPS. The park says the fixed-wing  single-engine aircraft left the Visalia airport Friday at 11 a.m. and

رپورٹ کے مطابق طیارہ حادثے کی وجہ کا تعین فی الحال نہیں کیا جاسکا ہے، فیڈرل ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

طیارے حادثے کے نتیجے میں پارک میں امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور پارک کو عوام کے لیے بھی بند کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -