بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

گل پلازہ سے متصل پلازہ کے 2 پلر ٹوٹ گئے، عمارت گرنے کا خطرہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آگ سے متاثرہ گل پلازہ سے متصل عمارت گرنے کا خطرہ گرنے کا خطرہ پیدا ہوگیا جبکہ پلازہ کا تقریباً 40 فیصد حصہ پہلے ہی گر چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گل پلازہ میں آگ لگنے کے بعد متاثرہ عمارت سے متصل عمارت کے دو پلر ٹوٹ گئے، جس کے باعث عمارت گرنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ گل پلازہ کا تقریباً 40 فیصد حصہ پہلے ہی گر چکا ہے اور باقی عمارت بھی انتہائی مخدوش حالت میں ہے۔

ملبے تلے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اب تک چھبیس لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور مجموعی طور پر 83 افراد لاپتہ رپورٹ کیے گئے ہیں۔

پولیس سرجن کے مطابق چھ لاشیں قابل شناخت ہیں اور چودہ لاشوں کے ڈی این اے نمونے حاصل کیے جا چکے ہیں جبکہ اب تک 48 اہل خانہ کے ڈی این اے سیمپل بھی لیے جا چکے ہیں تاکہ لاشوں کی درست شناخت ممکن ہو سکے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات گئے امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا اور کہا کہ عمارت میں غیر قانونی تعمیرات کی اجازت 2003 میں دی گئی تھی، جس کی وجہ سے یہ حادثہ مزید سنگین ہوا۔

سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں ریلیف ٹیمیں محتاط انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے اور لاپتہ افراد کی تلاش مکمل ہو۔

حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے گرنے کے خدشات کے پیش نظر مزید حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں