تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پائلٹوں کی دوران پرواز طیارے تبدیل کرنے کی کوشش ناکام، ویڈیو وائرل

واشنگٹن : دو پائلٹوں کے درمیان فضا میں طیاروں کو تبدیل کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، ایک طیارہ قابو سے باہر ہوا اور گر کر تباہ ہوگیا۔

امریکی ریاست ایریزونا میں دو پائلٹوں نے فضا میں اپنے طیارے تبدیل کرنے کا کرتب دکھانے کی کوشش کی جو بری طرح ناکام رہی اور ایک طیارہ زمین بوس ہوگیا۔

One of the planes crashed.

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریڈ بُل کمپنی کے طیاروں میں دو فضائی غوطہ خوروں نے ’’پلین سوئپ‘‘ کرتب دکھانے کی کوشش کی جس کے دوران ایک طیارہ زمین پر گر تباہ ہوگیا۔

خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، زمین پر گرنے والے طیارے کے پائلٹ نے پیرا شوٹ کی مدد سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی جب کہ دوسرے طیارے نے محفوظ لینڈنگ کرلی۔


Although the stunt didn

’’پلین سوئپ‘‘ ایک ایسا کرتب ہوتا ہے جس میں دو پیرا گلائیڈرز جو جہاز اڑانا بھی جانتے ہیں الگ الگ طیارے میں پرواز بھرتے ہیں اور فضا میں اپنے طیارے سے نکل کر دوسرے طیارے میں داخل ہوتے ہیں اور پھر دونوں لینڈنگ کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -