تازہ ترین

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...

غیر قانونی افغان باشندے پاکستان میں متعدد جرائم کی بڑھتی شرح کی اہم وجہ قرار

اسلام آباد : غیرقانونی افغان باشندوں کو پاکستان میں...

نواز شریف کی واپسی پر قانون کے مطابق عمل ہوگا، نگراں وزیراعظم

لندن: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

بھارت: پولیس افسر اور کانسٹیبل رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

نئی دہلی : اینٹی کرپشن بیورو نے کرپٹ پولیس افسر اور کانسٹیبل کو گاڑی ضبط گاڑی چھوڑنے کے بدلے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اینٹی کرپشن بیورو نے یہ کارروائی ریاست کرناٹک کے شہر توماکرو میں کی، جہاں ایک پولیس سب انسپکٹر سومی شیکر نے کانسٹیبل نیاز احمد کو پولیس کی ضبط کردہ گاڑی چھوڑنے کے بدلے 37 ہزار روپے رشوت وصول کرنے کا حکم دیا۔

کانسٹیبل نے افسر کے حکم کی تکمیل کےلیے گاڑی کے مالک سے رشوت وصول کی، تاہم وہ منصوبے کے تحت رنگے ہاتھوں پکڑا گیا کیوں کہ جب پولیس اسٹیشن کے عملے نے گاڑی کے مالک سے گاڑی کے بدلے رشوت طلب کی تو گاڑی کے مالک نے اینٹی کرپشن بیورو کو مطلع کردیا تھا۔

شہری کی شکایت کے بعد اینٹی کرپشن نے کرپٹ پولیس افسران کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کےلیے منصوبہ بنایا اور شہری کو رشوت دینے کا کہا، جیسے ہی کانسٹیبل نیاز نے رشوت وصول کی، اینٹی کرپشن حکام نے اسے گرفتار کرلیا۔

کاسٹیبل کی گرفتاری کے بعد اینٹی کرپشن ٹیم سب انسپکٹر سومی شیکر کو گرفتار کرکے تھانے پہنچی تو اپنی وردی کوڑے دان میں پھینک کر تھانے سے فرار ہوگیا تاہم ایک کلومیٹر کے فاصلے پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں کرپٹ پولیس اہلکاروں کو 14 روزہ عدالت حراست میں بھیج دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -