سوات: پشاور سے سیر کیلئے آنے والی خاتون کو 2 پولیس اہلکاروں نے زیادتی نشانہ بناڈالا تاہم دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوات میں پشاور سے تفریح کی غرض سے آنے والی خاتون کے ساتھ پولیس کے دو اہلکاروں کی جانب سے مبینہ جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا۔
پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ بحرین سے سیر و تفریح کے بعد واپس جا رہی تھی کہ اینگرو ڈھیری چوک کے قریب پولیس اہلکاروں نے انہیں تفتیش اور چھان بین کے بہانے روکا۔
FOLLOW US ON ARY TUBE
بعد ازاں پولیس اہلکار خاتون کو بائی پاس روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں لے گئے جہاں انہوں نے خاتون کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
واقعے کے بعد رحیم آباد پولیس اسٹیشن میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں قانونی کارروائی کرتے ہوئے واقعے کا باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامزد دونوں ملزم پولیس اہلکاروں غضنفر اور واحد محمود کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


