تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

افغان صوبے لغمان میں دھماکا، 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 20 بچے زخمی

کابل: افغان صوبے لغمان میں دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 20 بچے زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افغان صوبے لغمان میں ٹرک بم دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 20 بچوں سمیت 6 پولیس آفیسر زخمی ہوگئے۔

لغمان صوبے کے ترجمان اسد اللہ دولت زئی کا کہنا ہے کہ بم دھماکے میں پولیس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا جس کے قریب مدرسہ بھی موجود تھا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے کے باعث شیشے کے ٹکڑے اڑ کر مدرسے میں جاگرے جس کے نتیجے میں 20 بچے زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: افغانستان کے شہر جلال آباد میں خودکش دھماکا، ہلاکتوں‌ کی تعداد 10 ہوگئی

افغان وزارت دفاع نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے الزام طالبان پر عائد کیا ہے جبکہ طالبان کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں صدارتی انتخابات ختم ہونے کے بعد نتائج کا انتظار کیا جارہا ہے اور انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان کل متوقع ہے۔

افغان صدارتی انتخابات میں طالبان کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی کہ لوگ گھروں میں رہیں اور ووٹ کاسٹ نہیں کریں جس کی وجہ سے ٹرن آؤٹ بھی کم رہا تھا۔

Comments

- Advertisement -