ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

پی ٹی آئی کے 2 وزرا کا سوشل میڈیا پر استعفوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبر پختونخوا کے 2 وزرا نے سوشل میڈیا پر استعفوں کا اعلان کردیا، جن میں صوبائی وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان اور صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے دو وزیروں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے استعفوں کا اعلان کردیا۔

استعفیٰ دینے والوں میں صوبائی وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان اور صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی شامل ہیں، دونوں وزرا کا تعلق ضلع صوابی سے ہے۔

عاقب اللہ خان سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی جبکہ فیصل ترکئی رکن قومی اسمبلی شاہرام ترکئی کے بھائی ہیں۔

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دونوں وزرا کے استعفے منظور کرلیے ہیں، یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے سات ماہ قبل ہی دونوں وزرا کو ناقص کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کردیا تھا، جبکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں ان کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی تھی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل حکومت کا حصہ ہے، مزید تبدیلیاں بھی جلد عمل میں لائی جائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ بانی پی ٹی آئی سے چھ ماہ قبل ہونے والی ملاقات میں کابینہ میں تبدیلی پر اتفاق ہوا تھا اور اس حوالے سے اسد قیصر اور شاہرام ترکئی کو بھی اعتماد میں لیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ نے کہا "بانی میرے لیڈر ہیں، میرا فرض ہے کہ ان سے سچائی بیان کروں، میں نے کوئی شکایت نہیں کی، شکایت کمزور اور منافق لوگ کرتے ہیں۔”

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں