منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

بائیک ریسنگ کے دوران خوفناک حادثہ، 2 رائیڈر ہلاک، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

برازیل میں بائیک ریسنگ کے دوران خوفناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 2 بائیک رائیڈر ہلاک ہوگئے، افسوسناک واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی برازیل کے کاشکا ویل شہر میں منعقدہ موٹو 1000 بائیک ریس کے دوران پیش آنے والے واقعہ میں 2 بائیک رائیڈر اپنا توازن بر قرار نہ رکھ سکے اور آپس میں ٹکرا گئے، جس کے باعث دونوں موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگئے۔

اینڈری ویری سیمو نامی رائیڈر کی پہلے موڑ کے قریب موٹر سائیکل بے قابو ہوگئی، جس کے باعث وہ نیچے گر پڑا، اسی دوران ریس میں شامل پیچھے سے آنے والی ایک اور بائیک جس پر ویری سیمو نامی رائیڈر سوار تھا، اس نے اینڈری ویری سیمو کو زور دار ٹکر ماری۔

تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر اتنی شدید تھی کہ اینڈری اچھل کر دور جا گرا، حادثے کے نتیجے میں دونوں رائیڈرس موت کی وادی میں چلے گئے، حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں