site
stats
پاکستان

کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 2 ڈاکو ہلاک‘ 16 گرفتار

Karachi

کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 16 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپرہائی وے پرملزمان کی شہریوں سے لوٹ مار کرنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس پارٹی جائے وقوعہ پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکو مارے گئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

دوسری جانب عوامی کالونی میں 2 ڈاکو اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے شہری کو لوٹ رہے تھے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور چھینی ہوئی رقم برآمد کرلی گئی۔

ادھراورنگی ٹاؤن پیرآباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نےسرچ آپریشن کے دوران 14 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔


کراچی: لائنز ایریا میں پولیس مقابلہ‘ ڈاکو ہلاک


واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے لائنزایریا میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top