اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں دو روسی خواتین گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: روس کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں دو روسی خواتین کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جو مبینہ طور پر ایک فوجی اڈے کی حدود میں داخل ہوگئی تھیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات واشنگٹن میں قائم روسی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دو روسی خواتین امریکی امیگریشن اور کسٹمز سروس کی تحویل میں تھیں۔

گرفتار خواتین پر الزام ہے کہ وہ ایک فوجی اڈے کی حدود میں داخل ہوگئی تھیں، انہیں اب وطن واپسی کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ خواتین فی الوقت مقامی ڈیپورٹیشن سینٹر میں رکھی گئی ہیں اور وطن واپسی کی منتظر ہیں۔ روسی سفارتکار امریکی امیگریشن حکام سے رابطے میں ہیں تاکہ واقعے کی تفصیلات واضح کی جائیں۔

دوسری جانب روس نے امریکا کے اقدامات کو عالمی نظام کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران پر حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

یہ پڑھیں: ایران پر حملے کی دھمکیاں، روس نے امریکا کو خبردار کر دیا

اُن کا کہنا تھا کہ امریکا بین الاقوامی نظام کو تقسیم کررہا ہے جسے واشنگٹن نے برسوں پہلے قائم کیا تھا۔

سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ امریکی کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزیاں ہیں، امریکی کارروائیاں عالمی امن اور استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں