جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

پشاورموٹروے پردھماکہ، دوسیکیورٹی اہلکارزخمی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: پشاورموٹروے پرسیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے نزدیک بم دھماکہ ہوا ہے جس میں دو اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کونقصان پہنچا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بم کو سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا اورجیسے ہی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی وہاں سے گزری دھماکہ ہوگیا۔

ریسکیو اداروں کے مطابق یہ واقہ پشاورٹول پلازہ کے نزدیک پیش آیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اورشواہد جمع کیے جارہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکار کی گاڑی میں واقعے کے وقت 11اہلکار سوار تھے اور دھماکہ آئی ای ڈی ڈیوائس کے ذریعے کیاگیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں