صادق آباد: غیرت کے نام پر سگے چچا نے دو لڑکیوں کی جان لے لی، مقدمہ درج
The news is by your side.

Advertisement

صادق آباد: غیرت کے نام پر سگے چچا نے دو لڑکیوں کی جان لے لی

صادق آباد: پنجاب میں غیرت کے نام پر سگے چچا نے دو لڑکیوں کی جان لے لی، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں دو لڑکیاں مبینہ طو پر اغوا اور زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد گھر پہنچیں تو چچا نے غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغواء کی کوئی رپورٹ درج نہیں ہوئی، قانونی کارروائی کررہے ہیں، جلد حقائق سامنے آئیں گے اور ملزمان کیفر کردار تک پہنچیں گے۔

عمر کوٹ، غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کو ڈنڈے مار مار کر قتل کردیا

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے، واقعے کے بعد دو ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے، جبکہ قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں عمر کوٹ میں غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کردیا تھا۔

افسوسناک واقعہ عمرکوٹ کے نواحی علاقے ویہرو میں پیش آیا تھا جہاں شوہر نے اپنی 30 سالہ بیوی کو ڈنڈے مار مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 2017 میں بھی پاکستان میں سو سے زائد خواتین کو ان کے سگے رشتہ داروں نے غیرت کے نام قتل کر کے ابدی نیند سلادیا تھا اور رواں سال کے پہلے ہی دن غیرت کے نام پر قتل کا اندوہناک واقعہ سامنے آیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں