The news is by your side.

Advertisement

غلطی سے ایل او سی پار کرنیوالی بہنوں کو بھارتی فوج نے گرفتار کرلیا

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے علاقے عباس پور کی دو بہنیں غلطی سے ایل او سی پار کرگئیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے عباس پور کی 2 بہنوں ثنا زبیر اور لائبا زبیر کو غلطی سے ایل او سی پار کرنے پر بھارتی فوج نے گرفتار کرلیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں بہنیں اس وقت مقبوضہ کشمیر پولیس کی حراست میں ہیں، دونوں بہنوں کو آئندہ روز ممکنہ طور پر پاکستان کے حوالے کردیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں سے متعلق بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں، دونوں لڑکیوں کو ممکنہ طور پر کل پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اگست 2020 میں پاکستان نے غلطی سے سرحد پار کر کے پاکستان پہنچ جانے والے بھارتی شہری کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت بھیج دیا تھا۔

بھارتی پنجاب کے شہر گورداسپور سے چندر رام نامی ہندو شخص جس کا دماغی توازن درست نہیں تھا، غلطی سے سرحد پار کر کے پاکستان پہنچ گیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں