منگل, جون 16, 2026
اشتہار

لاہور : رشتہ دیکھنے کے بہانے 2 سگی بہنوں کا گینگ ریپ، خاموش رہنے کی دھمکیاں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : رشتے دیکھنے کے بہانے دو سگی بہنوں کو تین ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں رشتے دیکھنے کے بہانے دو سگی بہنوں کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے متاثرہ لڑکیوں کی والدہ کے بیان پر مقدمہ درج کرکے تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزم جان محمد دونوں لڑکیوں کو اپنی فیملی سے ملوانے کے بہانے گھر سے لے گیا اور انہیں ایک ہوٹل لے جایا گیا، جہاں مبینہ طور پر مشروب میں نشہ آور چیز ملا کر پلائی گئی۔

مقدمے میں ہوٹل کے مالک، منیجر اور دیگر افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

مدعیہ کے مطابق ملزمان نے لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعے کی ویڈیو بنا کر انہیں خاموش رہنے کی دھمکیاں دیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے پانچوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

حکام کے مطابق ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں