تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ایک گھنٹے میں 12 کلو کا برگر چٹ کرنے کا چیلنج

لندن : برطانوی ریستورنٹ نے کھانے کے شوقین افراد کو 12 کلوگرام سے زائد کا دیوہیکل برگر ایک گھنٹے میں کھانے کا چیلنج دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کھانے شوقین افراد کے ہاتھوں اکثر کچھ نا کچھ کھانے پینے کی چیز رہتی ہے، اسی شوق کو دیکھتے ہوئے ایک برطانوی ریستورنٹ نے دیوہیکل برگر تیار کیا ہے جس کا وزن تقریباً 12 کلوگرام سے زائد ہے۔

رستورنٹ انتظامیہ نے پیٹو حضرات کو یہ چینلج دیا ہے کہ جس نے بھی یہ برگر ایک گھنٹے میں چٹ کردیا اس سے بل نہیں لیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 56 برگروں کے برابر اس برگر میں 24 پاونڈ گوشت، پنیر شامل کیا گیا ہے جبکہ خنزیر کے گوشت کو 20 ٹکڑے بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اس دیوہیکل برگر میں 30 ہزار کیلوریز موجود ہیں۔

ریستورنٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بہت سے افراد کی جانب سے اس برگر کو ایک گھنٹے میں چٹ کرجانے کی درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔

ریستوران کے مطابق ایک شخص نے اسے کھانے کی کوشش کی لیکن تصویرسے ہٹ کر جب اس نے برگر کی اصل جسامت دیکھی تو اس کی ہمت اور چاہت دونوں دم توڑ گئے۔

Comments

- Advertisement -