فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ہاسٹل میں مقیم نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے دو طالب علم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کےطالب علم فیصل کا ہاتھ چھت کے اوپر سے گزرتے گیارہ سو کے وی کے تار سے چھوگیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
فیصل کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئےاس کے پانچ ساتھی بھی کرنٹ لگنے سے جھلس کر شدید زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک طالب علم شہبازبعد میں دم توڑ گیا۔
ریسکیو اہلکاروں اورعلاقہ مکینوں نے زخمیوں کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ایک زخمی طالب علم کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
کرنٹ لگنےسے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سوات کے علاقے مالم جبہ میں کرنٹ لگنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ حیدرآباد میں اسی نوعیت کے حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
لاہور: شادی والے گھر میں کرنٹ لگنے سے 3 افراد دم توڑ گئے
واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں لاہور کے علاقے رشید پارک ہربنس پورہ کے شادی والے گھر میں کرنٹ لگنے سے تینوں دوست ابراہیم، معظم اور کاشف موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔