site
stats
سندھ

مائی کلاچی ندی میں نہاتے ہوئے دو طالب علم ڈوب گئے

کراچی : مائی کلاچی ندی میں نہاتے ہوئے دو طالب علم ڈوب کر ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں ندی سے نکال لی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مائی کلاچی ندی میں مدرسے کے دو طالب علم مچھلیاں پکڑرہے تھے بعد ازاں وہ نہانے کے لیے ندی میں اترے تو پہلے ایک طالب علم ندی کا شکار بنا جسے بچانے کی کوشش میں دوسرا طالب علم بھی بے رحم ندی میں ڈوب گیا۔

ریسکیو ادارے نے اطلاع ملنے پر امدادی کاموں کا آغاز کیا اور غوطہ خور ندی میں دونوں نوجوانوں کی تلاس میں اترے میں جہاں سے ایک طالب علم کی لاش فوری طور پر مل گئی تاہم دوسرے طالب علم کی لاش طویل تلاش کے بعد کچھ دور جا کر برآمد ہوئی۔

دونوں طالب علم کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی شناخت حسان اور عثمان کے نام سے ہوئی جو سلطان آباد کے رہائشی اور ایک مدرسے کے طالب علم اور ہم جماعت تھے جو سخت گرمی کا زور توڑنے کے لیے مائی کلاچی ندی آئے تھے۔

گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ اور گرمی کے ستائے ہوئے کراچی کے شہری ساحل سمندر اور مختلف ندیوں کا رخ کرتے ہیں تاکہ جسم کو کچھ راحت میسر آسکے تاہم حفاظتی اقدام نہ ہونے اور بے احتیاطی کے باعث اکثرنوجوان سمندری لہروں کا شکار بن جاتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top