تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

دمشق: پولیس اسٹیشن پر دو خود کش حملے، 11 جاں بحق، متعدد زخمی

دمشق : پولیس اسٹیشن میں ہونے والے دو خود کش دھماکوں میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں دو خودکش حملہ آوروں نے مصروف شاہراہ پر واقع پولیس اسٹیشن کے نزدیک خود کو زوردار دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق خود کش دھماکا جنوبی ضلع مدان میں ایک پولیس اسٹیشن پر کیا گیا جس کے نتیجے میں بھگڈر مچ گئی اور متعدد لوگ ہلاک و زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ نے 11 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے تاہم زخمیوں کی تعداد کے حوالے سے کوئی ٹھوس اعداد و شمار سامنے نہیں آسکے لیکن خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ درجنوں افراد زخمی ہیں جن میں چار کی حالت نہایت نازک ہے۔

وزیرداخلہ محمد شاز نے میڈیا کو بتایا کہ دو حملہ آوروں میں سے ایک پولیس اسٹیشن کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا اور پہلی منزل پر خود کو اڑالیا جس سے عمارت کو بھی نقصان پہنچا اور بڑی تعداد میں ہلاکتیں بھی ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک کسی جماعت کی جانب سے حادثے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی اور نہ ہی خود کش حملہ آوروں کے بارے میں کوئی معلومات حاصل ہوسکی، تفتیشی ٹیمیں جائے وقوع پر موجود ہیں اور ابتدائی شواہد جمع کرنے میں مشغول ہیں جس کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -