The news is by your side.

Advertisement

خیبرایجنسی بارڈرپوسٹ پردہشت گردوں کاحملہ ناکام‘ 2خودکش حملہ آورہلاک

خیبرایجنسی : سیکورٹی فورسزنےخیبرایجنسی میں بارڈرپوسٹ پردہشت گردوں کاحملہ ناکام بناتےہوئےجوابی کارروائی میں 2 خودکش حملہ آور ہلاک کردیے۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق خیبرایجنسی میں 2خودکش حملہ آورسمیت دہشت گردوں نےمستھراچیک پوسٹ پرحملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہناہےکہ سیکورٹی فورسزکی جوابی کارروائی میں دونوں خودکش حملہ آورہلاک جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سےسیکیورٹی فورسزکے2جوان زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی برقرارہےجبکہ سیکیورٹی فورسزکی جانب سے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کرآپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پاک افغان سرحد پرجروبی سےشمال مغرب میں2کلومیٹرکےفاصلےپرہے۔


خیبرایجنسی: دہشت گردوں کاحملہ‘ 2اہلکارشہید‘ 6 دہشت گرد ہلاک


یاد رہےکہ رواں سال مارچ میں خیبرایجنسی میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کےحملے کوناکام بناتے ہوئے2اہلکار شہید جبکہ 6دہشت گرد مارے گئےتھے۔

واضح رہےکہ گزشتہ سال نومبرمیں سیکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی میں ایف سی کیمپ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاتھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں