The news is by your side.

Advertisement

ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو افراد گرفتار

کراچی: شہرقائد کے علاقے نیوکراچی میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دوملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پرحساس اداروں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے نیو کراچی میں چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے ، جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے ، اور ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔ ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ شہرِقائد مین کچھ عرصے سے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جارہے اوراب تک کئی اہلکارشہید اورزخمی ہوچکے ہیں۔

سندھ حکومت نے ٹریفک اہلکاروں کی حفاظت کے لئے تربیت کے ساتھ اسلھہ بھی فراہم کیا ہے کہ ان کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں