جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

ڈاکٹر نمرتا قتل کیس، 2 کلاس فیلو گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

گھوٹکی: ڈاکٹر نمرتا قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے پولیس نے 2 کلاس فیلو ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نمرتا قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے پولیس نے دو کلاس فیلو ڈاکٹرز کو حراست میں لے لیا، ایس ایس پی لاڑکانہ کا کہنا ہے کہ دونوں کلاس فیلو نمرتا کے بہت قریبی دوست ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کررہے ہیں، امید ہے ایک دو روز میں کچھ حقائق سامنے آئیں گے، نمرتا کے موبائل فون سے بھی کچھ میسجز ڈیلیٹ ہیں۔

ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق موبائل فون فرانزک کے لیے اسلام آباد ایف آئی اے ہیڈ آفس بھیج دئیے ہیں، نمرتا کے ورثا ایف آئی آر درج کرانا چاہیں تو ہم تیار ہیں۔

مزید پڑھیں: لاڑکانہ: میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے 22 سالہ طالبہ کی لاش برآمد

واضح رہے کہ دو روز قبل لاڑکانہ کے چانڈکا میڈکل کالج کے ہاسٹل سے کراچی سے تعلق رکھنے والی طالبہ نمرتا کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

نمرتا کے بھائی ڈاکٹر وشال نے خودکشی کے امکان کو رد کر دیا تھا. نمرتا کے بھائی کے مطابق اس کی بہن خود کشی نہیں کرسکتی، اسے قتل کیا گیا ہے.

ڈاکٹر وشال نے کہا کہ کمرے کے پنکھے پر اس طرح کا کوئی نشان نہیں، جس سے خودکشی کے مفروضے کو تقویت ملے.

ادھر ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود بنگش نے بتایا ہے کہ ہاسٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہیں، طالبہ کے موبائل فون کو ڈی کوڈ کیا جارہا، جلد تفصیلات شیئر کی جائیں گی.

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں