تازہ ترین

افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث 200 عسکریت پسند گرفتار

کابل : افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے...

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...
Array

ڈکیتی مزاحمت پر خاتون ڈاکٹر کا قتل، 2 مشتبہ ملزمان زیر حراست

لاہور: پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کے قتل کیس میں 2مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا، گرفتار ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں لیڈی ڈاکٹر کے قتل کیس میں پیش رفت سامنے آئی ، پولیس نے 2مشتبہ ملزمان کو حراست میں لےلیا، جن سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان ریکارڈیافتہ ہیں، انھیں لوکیشن کے ذریعے ٹریس کیا گیا۔

دوسری جانب ڈکیتی مزاحمت پر خاتون ڈاکٹر کے قتل سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ڈاکٹرکی گاڑی مکان کےسامنے رکی ، جس کے بعد 2موٹرسائیکل سوارپاس آئے اور ملزمان نے گاڑی کا شیشہ توڑنے کی کوشش کی۔

پولیس نے بتایا کہ موبائل فون چھیننے کےدوران ڈاکوؤں نےفائرنگ کردی ، زخمی خاتون ڈاکٹر کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکی۔

یاد رہے گذشتہ روز لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا ، جس کے بعد واقعے کا مقدمہ مقتولہ کےوالدکی مدعیت میں 2 نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر خولہ اپنی سہیلی سےملاقات کیلئےفیز 3 میں واقع اسکےگھرپہنچی تھیں کہ سہیلی کے گھر کے باہر2نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے لوٹ مار کی۔

مقدمے میں کہا گیا تھا کہ ملزمان نے موبائل اور پرس چھیننا اور اس دوران مزاحمت پرگولیاں چلا دیں۔

Comments

- Advertisement -