ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پرقتل اوراسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور قبضے سےموٹر سائیکل اور متعدد موبائل فونز برآمد کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی گلشن معمار پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی مزاحمت پر قتل میں ملوث خطرناک ملزم اور ایک اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات نے بتایا کہ پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم ممتاز چنہ کو گرفتار کیا، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں جاوید چنہ اور عزیز افغانی کے ساتھ مل کر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کو قتل کیا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے مقتول کا چھینا ہوا موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والی 125 موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس نے کہا کہ 7 مارچ کو نادرن بائی پاس گلشن معمار کے قریب بھینسوں کے بیوپاری میاں بخش زرداری اپنے دوست شوکت کے ساتھ گڈاپ کی طرف جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار تین ملزمان نے انہیں روکا اور سیدھی گولیاں چلا دیں، فائرنگ کے نتیجے میں میاں بخش زرداری موقع پر جاں بحق جبکہ شوکت زخمی ہو گیا تھا۔ ملزمان زخمی شوکت سے موبائل فون اور 20 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

ایک اور کارروائی میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم وسیم عرف کمانڈو کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور شہریوں سے چھینے گئے متعدد موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے مفرور ساتھیوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں