تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کراچی میں بچوں پر تشدد کرنے والے 2 اساتذہ گرفتار

کراچی: شہر قائد میں مدرسے کے بچوں پر تشدد کرنے والے دو اساتذہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے مومن آباد میں پولیس نے بچوں پر تشدد کرنے والے مدرسے کے 2 اساتذہ کو گرفتار کرلیا، گزشتہ روز مدرسے کے بچی پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ضلع ویسٹ پولیس نے تشدد کرنے والے قاری کی تلاش شروع کی تھی۔

پولیس کے مطابق جانچ پڑتال کے بعد معلوم ہوا کہ ویڈیو ڈیڑھ سال پرانی ہے، اورنگی ٹاؤن میں واقعہ مدرسہ میں فرید نامی قاری بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش معلوم ہوا کہ رواں ماہ 9 اگست کو بھی مدرسہ میں علی سید نامی قاری نے سبق یاد نہ کرنے پر 6 سالہ بچے حمزہ پر تشدد کیا، بچے پر تشدد سے پیٹھ پر نشانات پڑ گئے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے دو قاری فرید اور علی سید کو گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بھی گرفتار اساتذہ کی تصویر اور مقدمہ کی کاپی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایکشن لے لیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -