تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

شارجہ، کار اور ٹرک میں تصادم، جڑواں بھائی جاں بحق

شارجہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں جڑواں بھائی جاں بحق ہوگئے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں کار اور ٹرک میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں 2 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق دونوں بھائیوں کی عمریں 18 برس تھیں۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ شارجہ کے شیخ محمد زین روڈ پر پیش آیا، جاں بحق بھائیوں کی شناخت ماجد اور سلطان کے ناموں سے ہوئی ہے، ماجد المازمی کار میں ملٹری کالج جارہے تھے کہ کار بے قابو ہوکر ٹرک سے جاٹکرائی۔

جڑواں بھائیوں کو شارجہ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، کوویڈ 19 کے سبب اہل و احباب نے فون پر اہلخانہ سے تعزیت کی اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔

جڑواں بھائی ماجد اور سلطان کی یادگار تصویر، خلیج ٹائمز

متوفی کے والد عبداللہ بن کرم المزمی نے کہا کہ تدفین میں صرف قریبی رشتہ دار ہی شریک ہوئے، کسی کے بچے کا کھونا ایک تکلیف دہ تجربہ ہے، میں نے دو بچے کھو دئیے، ہم نے انہیں صرف چند رشتہ داروں کے ساتھ ہی دفن کیا، کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کا یہی واحد طریقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اجتماعات کو روکنے کے لیے حکام کی ہدایت عمل پیرا ہونا فرض سمجھتے ہیں، مجھے سیکڑوں تعزیتی کالیں اور پیغامات موصول ہوئے اس سے میری اذیت کو تھوڑا سا کم کرنے میں مدد ملی۔

المزمی نے بتایا کہ نوعمروں نے ہائی اسکول میں 77 اور 76 فیصد اسکور کیا تھا۔ وہ بھی قومی فوجی خدمت میں شامل تھے اور اچھے کھلاڑی بھی تھے۔

Comments