The news is by your side.

Advertisement

سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد ہلاک

بنوں : کانٹر ٹیرارزم ڈیپارنمنٹ نے بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کانٹر ٹیرارزم ڈیپارنمنٹ بنوں ریجن نے امیروانڈا روڈ پرانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے چھاپہ مار ٹیموں پر فائرنگ کی۔

جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں سے 2 کلاشنکوف اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی نے بتایا ہلاک دہشت گردوں کاتعلق کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈرہارون گروپ سےہے ، دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں ، پولیس حملے میں مطلوب تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کےدیگرساتھی فرار ہوگئے ،فراردہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں