ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں سی ٹی ڈی کی ٹیم کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے ملتان میں تھانہ مظفرآبادکی حدود میں جب سی ٹی ٹی ٹیم نے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پرکمین گاہ میں دہشت گردوں کو گھیرے میں لے کر ہتھیار ڈالنے کا حکم دیا۔

سی ٹی ڈی ٹیم کی آمد پر دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پرفائرنگ کرکے اپنے دو ساتھیوں کو ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مفروردہشت گردوں کا تعاقب کیاجا رہا ہے جبکہ دہشت گرد اہم تنصیبات اورمذہبی مقامات کونقصان پہچانا چاہتے تھے۔

یاد رہے کہ چار روز قبل لاہور میں دریائے راوی پر ڈیرہ سائیں کےقریب ساندہ میں دہشت گردوں کی اطلاع پرسی ٹی ڈی نے چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فرارہوتے ہوئے فائرنگ شروع کردی تھی۔


لاہورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 5 دہشت گرد ہلاک


سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور تین فرار ہوگئے تھے۔ سی ٹی ڈی کےمطابق ایک ہلاک دہشت گرد کی شناخت ضرار کے نام سے ہوئی، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔


پشین میں دھماکا خیزمواد سے بھری گاڑی ضبط، ماسٹرمائنڈ گرفتار


واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فرنٹیئر کور بلوچستان نے شمالی پشین کے علاقے طورے شاہ سے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو تحویل میں لیا تھا جس کے ماسٹر مائنڈ اور اس کے دو ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں