کراچی (12 جولائی 2026): دو بار کے عالمی چیمپئن پاکستانی باکسر آغا کلیم حکومتی عدم توجہی کے باعث چائے بیچنے پر مجبور ہیں۔
باکسنگ کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کو دو بار عالمی چیمپئن کا اعزاز دلانے والے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی آغا کلیم حکومتی عدم توجہی کے باعث آج چائے بیچنے پر مجبور ہیں۔
محمد کلیم جو کراچی میں مقیم ہیں۔ ان کا شکوہ حکومتی اداروں سے ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ متعدد عالمی اعزازات اور بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کے باوجود انہیں سرکاری یا نجی سطح پر مستقل مالی تعاون اور اسپانسرشپ حاصل نہیں ہو سکی جس کے باعث انہیں اپنی گزر بسر کے لیے چائے فروخت کرنا پڑ رہی ہے۔
آغا کلیم جو دو بار عالمی چیمپئن رہنے کے ساتھ متعدد بار ایشیائی اور بین الاقوامی چیمپئن رہ چکے ہیں اور مختلف عالمی مقابلوں میں پاکستان کے لیے میڈلز جیت کر لاچکے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر مناسب سرپرستی اور مالی معاونت میسر آ جائے تو وہ مزید عالمی اعزازات پاکستان کے نام کر سکتے ہیں۔


