جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

ایرانی حملوں سے اسرائیل میں نقصانات کی رپورٹنگ کرنے والے سی این این کے 2 ترک صحافی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

تل ابیب : ایرانی حملوں سے اسرائیل میں نقصانات کی رپورٹنگ کرنے والے سی این این کے دو ترک صحافیوں کو گرفتار کرلیا گیا، صحافی اسرائیل کی وزارت دفاع کےمرکزی دفتر کے باہر رپورٹنگ کے دوران گرفتار ہوئے‌۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی حکام نے امریکی خبر رساں ادارے سی این این کے لیے رپورٹنگ کرنے والے دو صحافیوں کو تل ابیب سے حراست میں لے لیا ہے۔

یہ گرفتاریاں اس وقت عمل میں آئیں جب صحافی ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل میں ہونے والے نقصانات کی لائیو کوریج کر رہے تھے۔

حراست میں لیے گئے افراد میں رپورٹر امرَہ چکمک (Emre Olcay) اور کیمرہ مین حالیل کہرامان شامل ہیں۔

دونوں صحافیوں کو اسرائیل کی وزارتِ دفاع کے مرکزی دفتر کے باہر سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ لائیو نشریات کے ذریعے نقصانات کی تفصیلات بتا رہے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے لائیو نشریات کو زبردستی رکوا دیا اور پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران ہی دونوں صحافیوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔

صحافیوں کی اس طرح اچانک گرفتاری پر بین الاقوامی سطح پر شدید ردِعمل سامنے آیا، ترک صحافی تنظیم نے اس کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزادیِ صحافت کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ صحافیوں کو صرف حقائق دکھانے پر نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے، انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے اور ان کے کام میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں