تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

افغانستان میں داعش کےخلاف کارروائی‘2امریکی فوجی ہلاک

کابل: امریکہ محکمہ دفاع کاکہناہےکہ افغانستان میں داعش کےخلاف ایک کارروائی میں دو امریکی فوجی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق پیٹاگون کےترجمان کیپٹن جیف ڈیوس کا کہنا تھا کہ فوجی اہلکار صوبہ ننگرہار میں لڑائی کے دوران مارے گئے۔

پیٹاگون کےمطابق یہ فوجی کارروائی افغان نیشنل ڈیفینس اور سکیورٹی فورسز کے اشتراک کے ساتھ کی گئی تھی۔

محکمۂ دفاع کاکہناہےکہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کے خاندانوں کو اس بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے تاہم ان کے نام عارضی طور پر ذرائع ابلاغ میں جاری نہیں کیے گئے۔


داعش کےخلاف کارروائی میں امریکی فوجی ہلاک


خیال رہےکہ اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں امریکی فوج کے اسٹاف سارجنٹ مارک ڈی الینسر کی اسی صوبے میں ہلاکت ہوئی تھی۔


روس طالبان کو ہتھیار فراہم کررہاہے‘جنرل نکلسن


یاد رہےکہ افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن کا کہنا ہے کہ ’داعش کے خلاف جنگ دنیا کے لیے اہم ہے،لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ یہ قربانی سے خالی نہیں ہے۔‘


امریکا نے افغانستان پر دنیا کا سب سے بڑا بم گرادیا


واضح رہےکہ یہ فوجی کارروائی ننگرہار صوبے کے ضلع اچین کے قریب کی گئی جہاں حال ہی میں امریکہ نے’بموں کی ماں‘ کہلایا جانے والا 9800 کلوگرام وزنی بم گرایا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

- Advertisement -