تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

افغان صوبے ننگر ہار میں فائرنگ، 2 امریکی فوجی ہلاک

کابل: افغان صوبے ننگرہار میں امریکی فوجی بیس پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان صوبے ننگر ہار میں امریکی فوجی بیس پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، امریکی فوج کے ترجمان کرنل سونی لیگیٹ نے امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔

ترجمان امریکی فوج کرنل سونی لیگیٹ کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کی وردی میں ملبوس اہلکار نے مشین گن سے فائرنگ کی اور براہ راست امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔

امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی حملے کی وجوہات کے حوالے سے معلومات اکٹھی کررہے ہیں۔

افغان صوبے ننگرہار کے گورنر شاہ محمود میاں خیل کا کہنا ہے کہ واقعے میں 3 افغان کمانڈوز بھی زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ دانستہ اقدام تھا یا ایک حادثہ، انہوں نے مزید کہا کہ یہ فورسز کے درمیان جھڑپ نہیں تھی، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

امریکی آرمی کے سیونتھ اسپیشل فورسز گروپ کے مطابق افغانستان میں جنگی آپریشنز کے دوران ان کے کئی سپاہی زخمی اور ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ضلع شیرزاد کے رہائشی نجیب اللہ نے کہا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز کے ایک اڈے سے فائرنگ کی آواز سنی گئی تھی۔

امریکی فوجی بیس پر فائرنگ کی ذمہ داری کسی گروہ یا تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -