The news is by your side.

Advertisement

کراچی: چوکیدار کا حملہ، دو خواتین زخمی

کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے میں چوکیدار نے حملہ کرتے ہوئے دو خواتین کو زخمی کردیا ہے، پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق ڈیفنس فیزآٹھ میں چوکیدار نےحملہ کرکےدو خواتین کو زخمی کردیا، زخمی خاتون اپنی بیٹی کے ہمراہ متعلقہ تھانے پہنچ گئی،جہاں پولیس نےانہیں اسپتال بھیج دیا۔

خاتون کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ چوکیدار نے میری بیوی اور بیٹی پر اپنے ساتھی کی مدد سے حملہ کیا جبکہ زخمی خاتون نے بتایا کہ چوکیدار علاقے میں جادو ٹونے جیسی حرکات کرتے تھے۔

واقعے میں زخمی ہونے والی متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دئیے بیان میں بتایا کہ ملزم نے ہمیں مکے مارے اور دھکے دیکر زمین پر گرادیا، یہی نہیں ملزم نے میری والدہ کے ہاتھ اور پیر پر کاٹا۔

دوسری جانب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جھگڑا کیوں اور کیسے پیش آیا؟ تحقیقات کررہے ہیں، متاثرہ خواتین کے الزامات کی بھی تصدیق کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کے مکوں اور لاتوں سے چوکیدار بھی زخمی ہوئے، زخمی خواتین مقدمہ درج کروانا چاہیں تو کریں گے، میڈیکل رپورٹ کےبعد دیکھاجائے گا کیا شقیں لگتی ہیں؟۔

Comments

یہ بھی پڑھیں